National

It was expensive to stop throwing whip in front of the house, neighbors broke into the house and broke their arms

Faisalabad (94 News City Reporter) تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ لاثانی ٹاؤن سرگودہا روڈ پر گھر کے سامنے کوڑا پھینکنے سے منع کرنے پر ہمسائے دشمن بن گئے ڈنڈوں سے حملہ آور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ پر لاثانی ٹاؤن کے صدر بلاک کے عبدالرحمان نے پولیس کو درخواست دی کہ ان کے ہمسائے فائق، حسام اور حید نامی کئی بار گھر کے گیٹ کے سامنے کوڑا کرکٹ پھینکتے تھے کئی بار منع کیا مگر وہ باز نہ آئے مورخہ 25ستمبر کو دوپہر 12بجے کے قریب انہوں نے پھر ہمارے گھر کے سامنے کوڑا پھینکا ہم نے منع کیا تو وہ پہلے سے ہی لڑائی کیلئے تیار تھے جنہوں نے اسے ڈنڈوں سے مارنا شروع کردیا وہ اپنے گھر بھاگ گیا مگر وہ تینوں اور انکے ساتھ نامعلوم افراد بھی اس کے پیچھے گھر میں داخل ہو گئے اور شدید تشددکیا جس سے اسکے دونوں بازو ٹوٹ گئے، 15 پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اہل علاقہ مضروب کو الائیڈ ہسپتال لے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button