National

In Chamber of Commerce and Industries ”Commissioner Filiation Desk” was established

Faisalabad(94 News City Reporter) At the Chamber of Commerce and Industries by the Commissioner's Office ”Commissioner Filiation Desk” قائم کردیا گیا ہے جس کا مقصد بزنس کمیونٹی کو مختلف محکموں سے متعلقہ این اوسیز کی منظوری کے امور کا فالو اپ کرکے بغیر کسی تاخیر کے این او سی ڈلیور کرانا ہے۔کمشنر فسلیٹیشن ڈیسک کی لانچنگ تقریب کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جس کی صدارت کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کی۔ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری،پنجاب ریونیو اتھارٹی سے عفیفہ شاجیہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز،لیبر،انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی،سوشل سکیورٹی، انڈسٹری، میونسپل کارپوریشن ودیگر محکموں کے افسران کے ہمراہ بزنس کمیونٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ کمشنر فسلیٹیشن ڈیسک میں فرسٹ اور سیکنڈ شفٹ میں کمشنر آفس کا سٹاف ڈیوٹی انجام دے گا،بزنس کمیونٹی این او سی کے لئے اپلائی کرکے ڈیسک پر آگاہ کریں جس کے بعد کمشنر کی طرف سے این او سی کے مراحل کا فالو آپ کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ این او سی کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر نے بتایا کہ صنعتی اداروں میں محکموں کی طرف سے انسپکشن کے عمل کے لئے طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے اور انفورسمنٹ کے محکموں کو انسپکشن کے لئے ایک وقت دیا جائے گا تاکہ کاروباری سرگرمیاں سارا دن متاثر نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ تاجروں و صنعتکاروں کو سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کمشنر آفس کی اولین ترجیح ہے۔چیمبر آف کامرس سمیت مختلف ایسوسی ایشنز کے صدور اور دیگر ارکان نے کمشنر فسلیٹیشن ڈیسک کے قیام پر کمشنر فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ اب این او سی کے لئے محکموں کا چکر نہیں لگانا پڑے گا۔انہوں نے انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button