تقریبات/سیمینارز

پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام بورسٹل جیل میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد، کیک کاٹنے اور شجرکاری کی تقریب

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام بورسٹل جیل میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کے صدر محمد اسلم ڈھیڈی نے کی جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل ملک محمد آصف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد عابد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر صوفیہ رضوان، سینئیر نائب صدر میاں ندیم احمد، محمد عثمان، ڈاکٹر محسن ندیم، پروفیسر سجاد حیدر، محسن رضا،اشتیاق احمد، ثمینہ شوکت اور نازیہ محسن کے علاوہ جیل حکام اور قیدی بچوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے پیش کئے،پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے تمام بچوں کو کھانا اور تحائف دئیے گئے،اور تمام ممبران نے بچوں کیساتھ مل کر جشن آزادی کا کیک کاٹا جس سے بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بچوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محسن ندیم نے کہا کہ آزادی کا دن ہمیں اپنے بڑوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے،ہم سب کو آزادی مبارک،سینئیر نائب صدر میاں ندیم احمد نے خطاب کے دوران کہا کہ آپ اپنے ماضی کو بھول جائیں اور مستقبل کی فکر کریں۔ مستقبل آپ کا روشن ہے، محنت سے زندگی کے مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں، آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے کہ ۃم اس ملک کو ترقی کی راہوں پر کیسے گامزن کریں،میڈم صوفیہ رضوان نے کہا کہ پاکستان قائداعظم اور انکے رفقاء کی محنتوں کا نتیجہ ہے، کہ آج ہم آزاد ہیں ہمارے بڑوں اور بزرگوں نے اس آزادی کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے، آج ہمیں ضرورت ہے کہ ہم اس ملک کی حفاظت کریں، اسکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، صدر محمد اسلم ڈھیڈی اور سپرنٹنڈنٹ ملک محمد آصف نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، اور ہمیں آپ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں آپ سے اگر زندگی میں کوئی غلطی ہوگئی ہے تو اس کا ازالہ بھی ہو جائے گا لیکن اب آئیندہ سوچنا ہوگا کہ اپنی زندگی کو کیسے بہتر بنانا ہے، آپ معاشرے کا اہم حصہ ہیں، اپنے آپ کو ضائع نہ کریں، جرم سے نفرت کریں، امن و سکون کی زندگی گزاریں تاکہ آپ بھی زندگی کے مزے لے سکیں، پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کے ممبران اور جیل انتظامیہ نے جیل میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا، شجرکاری کے دوران بچوں کو ان پودوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کی ذمہ داری دی گئی جو بچوں نے خوشی سے قبول کی۔ آخر پر ملکی سلامتی اور امن کیلئے دعا بھی کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button