قومی

پنک موبائل ٹیم نے طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

فیصل آباد (94نیوز سٹی رپورٹر) فیصل آباد کے علاقہ مدینہ ٹاؤن میں پنک موبائل پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بی ایس آئی ٹی کی طالبہ نے پنک موبائل پولیس اسٹیشن میں ہراسگی کی شکایت درج کرائی تھی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق اکتوبر کے دوران موبائل پولیس سٹیشنز کو 2 ہزار 663 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 2 ہزار 348 شکایات پر شہریوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا گیا جبکہ 900 سے زائد ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔

گزشتہ ماہ خواتین کی درخواستوں پر 130 سے زائد ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ موبائل پولیس سٹیشنز کے ذریعے 20 ہزار سے زائد کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔ اکتوبر میں 900 سے زائد کرایہ داروں اور 5 ہزار سے زائد ملازمین کی رجسٹریشن مکمل کی گئی، جبکہ 31 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button