جائیکا واٹر امپروومنٹ پراجیکٹ کی مس میکیکو ازوما کا واسا میں سی آرسی اور ون ونڈو ڈیسک کا دورہ


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) جائیکا کے واٹر امپروومنٹ پراجیکٹ کے ابتدائی سروے ٹیم کی رکن مس میکیکو ازوما نے واسا ہیڈ آفس میں سی آرسی اور ون ونڈو ڈیسک کا دورہ کیا اور وہاں پر فراہم کردہ سروسز بارے آگاہی حاصل کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر سی آر سی محمد امین ڈوگر نے جائیکا سروے ٹیم کی رکن میکیکو ازوما کو واسا پنجاب کے کمپلینٹ پورٹل پر شکایات، ان کے حل اور ان کے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ ون ونڈو ڈیسک میں فراہم کردہ سروسز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ون ونڈیو سینٹر میں بلز کی درستگی، اقساط، عوامی شکایات اور پنشن کے امور بارے بنیادی سروسز ایک ہی چھت تلے فراہم کی جارہی ہیں جس سے عوام کو مختلف دفاتر کے چکر لگانے سے نجات حاصل ہوتی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سی آر سی نے واضح کیا کہ ون ونڈو ڈیسک سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں شہریوں کو ان کی متعلقہ شکایات میں ریلیف دیا جارہا ہے جس سے عوام کا واسا فیصل آباد پر اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ جائیکا سروے ٹیم کی رکن مس میکیکو ازوما نے کسٹمرز ریلیشنز سینٹر اور ون ونڈو ڈیسک پر فراہم کردہ سروسز کو قابل قدر قرار دیا۔



