واسا فیصل آباد یونینز گروپوں کی لڑائی جھگڑے میں ملوث ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی


فیصل آباد (94 نیوز) مجاز اتھارٹی کے حکم پر واسا فیصل آباد انتظامیہ نے یونینز گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے میں ملوث ملازمین کے خلاف بڑا ایکشن لیا ہے جس کے تحت تمام ریگولر ملازمین کو فوری طور پر معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ تمام ورک چارج ملازمین کو فوری طور پر نوکریوں سے برخاست کر دیا یے۔ ہفتہ کے روز واسا ہیڈ آفس میں مزدور اتحاد یونین اور واسا ایمپلائز یونین کے عہدیداروں اور اراکین کے مابین لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس پر واسا انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے دونوں یونینز کے خلاف بلا تفریق مقدمہ درج کروایا تھا تاہم اب ایکشن لیتے ہوئے لڑائی جھگڑے میں ملوث تمام ریگولر ملازمین اور ورک چارج ملازمین کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی گئی ہے جس کے تحت لڑائی جھگڑے میں شامل تمام ریگولر ملازمین کو فوری طور پر معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ ایسے ورک چارج ملازمین جو اس افسوسناک واقعہ میں ملوث تھے انہیں فوری طور پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مجاز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ واسا ہیڈ آفس میں کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور دونوں یونینز کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



