قومی

میٹروبس پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران متبادل راستوں کو ہموار بنانے کے لئے عملی اقدامات شروع ہوگئے، کمشنر کا روٹس کا دورہ

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) میٹروبس پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران متبادل راستوں کو ہموار بنانے کے لئے عملی اقدامات شروع ہوگئے۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے 2 روز قبل دورے کے بعد روٹس کو کلیئر کرنے کے واضح اثرات نظر آنے لگے۔میونسپل کارپوریشن نے جڑانوالہ روڈ پر میٹرو ٹریک کے دونوں اطراف پیچ ورک لگاکر روڈکو ہموار کردیا جس سے ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری آئی ہے۔علاوہ ازیں جڑانوالہ روڈ سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی تک روڈ کی بحالی کے لئے ہائی ویز نے ورک پلان تیارکرلیا۔اسی طرح گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سے سوساں روڈ کی مرمت وبحالی اور سڑک کو ہموار کرنے کا کام جاری ہے۔کمشنر فیصل آباد نے دونوں روڈز کا دورہ کیا اور سوساں روڈ سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی تک شاہراہ پر اضافی ورک فورس لگاکر مرمت وبحالی کا کام دنوں میں مکمل کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ پانی کا مسلسل چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے تاکہ ماحول آلودہ نہ ہو۔انہوں نے ہائی ویز کو جڑانوالہ روڈ سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی تک روڈ کا کام ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کا ہدف دیتے ہوئے شفافیت کو ہر قیمت پر ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔انہوں نے جڑانوالہ روڈ پر میٹروٹریک کے ساتھ پیچ ورک کے کاموں کا بھی جائزہ لیا جبکہ تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button