کھیل

نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے میں جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس اہم کردار ادا کررہا ہے، سی پی او

فیصل آباد(94 نیوز سپورٹس رپورٹر) نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہارسی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ بچیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کوکھیلوں کی جانب راغب کرنے پر جواد کلب اہم کردار ادا کررہا ہے۔ حال ہی میں پاکستان اورساؤتھ افریقہ وومن کرکٹ ٹیموں کے مابین کراچی میں کھیلنے جانیوالی ساؤتھ افریقہ انڈر19 کرکٹ سیریز2026ء میں جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں حمیدہ افضل کرکٹ ٹیم کی پلیرماہم نزاکت نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹو جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس شیخ جواد افضل،جی ایم جواد کلب میاں ندیم اشرف،جی ایم جے ٹیکس رضوان،ہیڈ کوچ نوید نذیر،میاں کاشف فرید،نعیم اشرف،فرخ محمود،حافظ امین الحق،محمد مقصود،شیخ عمر،راناقیصر،رانا منیر احمد اور کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔تقریب میں سی پی او فیصل آباد کی جانب سے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالی حمیدہ افضل کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ماہم نزاکت کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔ ماہم نزاکت نے پاکستان فیصل آباد اور جواد کلب کا نام روشن کیاجس پرہمیں فخرہے کھیلوں کے فروغ میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔سی ای او جواد کلب کی جانب سے سی پی او فیصل آباد کو اعزازی شیلڈدی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button