National

9May Rana Sanaullah's house attack case, the court of 109 accused 75 Convicted 34 Get evil

عدالت نے 59ملزمان کو 10،10سال قید کی سزائیں سنائی جبکہ 16ملزمان کو 3،3سال قید کی سزا سنائی

Faisalabad(94 News Mian Nadeem Ahmed) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی کو لیگی رہنماء رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد میں درج مقدمے میں 109ملزمان میں سے 75 کو سزائیں سنائی گئیں جبکہ 34 افراد کو بری کر دیا گیا۔

عدالت نے 59ملزمان کو 10،10سال قید کی سزائیں سنائی جبکہ 16ملزمان کو 3،3سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے زین قریشی اور فواد چودھری کو مقدمے سے بری کردیا جبکہ عمر ایوب، شبلی فراز، رائے حسن نواز، احمد چٹھہ کو 10،10کی سزا سنائی گئی ،زرتاج گل، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق، رائے مرتضیٰ اقبال،فرح آغا اور کنول شوزب کو بھی دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔

اسماعیل سیلا ،عنصر اقبال، بلال اعجاز ،اشرف سوہنا، مہر جاوید، شکیل نیازی کو بھی 10،10سال کی سزا سنائی گئی،شیخ راشد جاوید اور دیگر کارکنوں کو تین تین سال قید کی سزا سنائی گئی، سزا ملزمان کی غیرموجودگی میں سنائی گئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button