Videos

DC Faisalabad attacks private educational institutions 307 School registration canceled

Faisalabad (94 news) ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی نے فیصل آباد کے نجی تعلیمی اداروں کو اپنی بلڈنگز کمرشل کروانے کے حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی فار پرائیویٹ سکولز نے فیصل آباد کے تمام اداروں کو نئی رجسٹریشن اور تجدید کے لئے بلڈنگز کو کمرشل کروانے کے لئے این او سی فائل کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم صادر کردیا جس سے تمام نجی تعلیمی اداروں کی نئی رجسٹریشن اور تجدید کے کیسز التوا کا شکار ہوگئے، جس سے لاکھوں بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا، ڈپٹی کمشنر محمد علی جو کی اتھارٹی کے سربراہ ہیں نے اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن کو حکم دیا کے تمام وہ تعلیمی ادارے جنہوں نے این او سی جمع نہیں کروایا انکی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے۔

یاد رہے کہ پنجاب بھر میں کسی بھی ضلع میں یہ قانون لاگو نہیں ہے، لیکن ڈی سی فیصل آباد اس ضد پر قائم ہیں کہ تعلیمی ادارے اپنی بلڈنگز کو کمرشل کروائیں، بصور دیگر تمام تعلیم ادارے بند کردئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button