NationalCommerce

Chinese companies have accepted the invitation to invest heavily in Pakistan

وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے میں کمپنیوں کو سرمایہ کاری پرراضی کرنے میں کامیاب ہوگئے

Islam Abad(94 news) وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے اپنے دو روزہ چین کے دورے کے دوران چینی کمپنیوں سے ملاقات کرکے چین کی صف اول کی کمپنیوں کو پاکستان میں بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تیار کرلیا، چینی کمپنیوں نے کراچی میں پانی کی فراہمی اور10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبوں پر بھی رضا مندی ظاہر کردی، چینی کمپنی نے آئندہ سال گوادرایئرپورٹ کی تعمیر مکمل کرنے کی یقینی دہانی کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے دو روزہ دورے کے دوران چینی کمپنیوں سے ملاقات کی، جس دوران انہوں نے چین کی صف اول کی کمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے،کمپنیوں کی جانب سےپاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آگاہ ہوں ماضی میں بہت سے مسائل آئے، اس پر معذرت خواہ ہیں ،وزیراعظم نے کہاکہ چینی کمپنیوں کو واجب الادا 160 ارب روپے کی ادائیگی کر چکے ہیں، 50 ارب روپے گزشتہ روز ادا کر دیئے ہیں، انہوں نے کہاکہ چینی درآمدی کوئلے کی ادائیگیوں میں ماضی میں مسائل آئے جس پر افسوس ہے، دیامر بھاشا منصوبے میں اراضی کے حصول کے مسائل حل کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ چینی باشندوں کی ہلاکتوں کے واقعات پر دکھ اور افسوس ہے، مجرموں کو گرفتار کرلیا، انہیں مثالی سزا ملے گی ،انہوں نے کہاکہ سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جا رہے ہیں، سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button