the game

Pakistani team left for Malaysia for Azlan Shah Hockey Cup

Karachi (94 news) Pakistan Hockey Team 29 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کے لیے کراچی سے ملائشیا روانہ ہو گئی۔

یکم تا 10 نومبر ملائشیا میں کھیلے جائے والے ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان، کوریا، جنوبی افریقہ اور مصر شامل ہیں۔

جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ یکم نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق دن 3 بجے جنوبی افریقہ سے کھیلے گا۔

پاکستانی ٹیم دوسرا میچ 2 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجے شام ملائشیا سے، تیسرا میچ 4 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے دوپہر جاپان سے کھیلے گی۔

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم چوتھا میچ 5 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے دوپہر کوریا سے جبکہ پانچواں میچ 7 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے دوپہر مصر کیساتھ کھیلے گی، ایونٹ راؤنڈ رابن لیگ طرز پر کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button