National

Lab Attendant Association Punjab President Najaf Nawaz met with the Chairman Education Board along with his delegation

Faisalabad ( ) لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر نجف نواز نے وفد کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین کو چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد تعینات ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی۔

ملاقات میں چیئرمین رانا محمد منیر، وائس چیئرمین بلال نواز ڈھلوں، نائب صدر راشد حسین، رابطہ سیکرٹری عقیل حیدر بھی موجود تھے۔ نجف نواز نے چیئرمین بورڈ کو لیب اٹینڈنٹس کے اہم مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر لیب اٹینڈنٹس کی بورڈ امتحانات میں بطور نگران ڈیوٹی آن لائن کرنے اور بورڈ معاوضہ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

نجف نواز نے چیئرمین بورڈ سے گزارش کی کہ لیب اٹینڈنٹس کی امتحانات میں بطور نگران ڈیوٹی کو آن لائن کیا جائے۔ جس پر چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ آپ کا یہ مطالبہ جائز ہے، کوشش کروں گا کہ لیب اٹینڈنٹس کی بورڈ امتحانات میں بطور نگران ڈیوٹی آن لائن کر دی جائے۔ چیئرمین بورڈ نے بورڈ معاوضہ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ بورڈ معاوضہ کا چیک سسٹم ختم کر رہے ہیں اور آئندہ بورڈ معاوضہ آن لائن اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیا جائے گا اور بورڈ معاوضے کی ادائیگی بھی بہت جلد ہوا کرے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button