National

Decision to hold general body meeting in all education boards of Punjab

Faisalabad(94 News District Reporter) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے ملازمین کے نمائندگان (پنجاب فیڈریشن) کا آن لائن جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ فیصل آباد ثاقب علوی بھی شریک ہوئے اجلاس میں پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے فنڈز کی منتقلی کے حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے موجودہ صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں جنرل باڈی کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ ان اجلاسوں میں فنڈز کی منتقلی سے متعلق حکومتی اقدامات، ان کے ممکنہ اثرات اور موجودہ صورتحال کے بارے میں بورڈ ملازمین کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ تمام ملازمین حقائق اور حکومتی پالیسی سے باخبر رہیں۔ اس سلسلے میں ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد میں جنرل باڈی کا اجلاس 7 اکتوبر 2026ء بروز بدھ صبح 11 بجے منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں بورڈ ملازمین کو موجودہ صورتحال، فنڈز کی منتقلی سے متعلق حکومتی اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ فیصل آباد ثاقب علوی نے تمام ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ جنرل باڈی کے اجلاس میں بھرپور شرکت کریں تاکہ اہم معاملات پر باہمی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button