National
Nawaz Sharif agreed to go abroad for treatment, big news came


Islam Abad(94 news) سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کیلئے باہر جانے کے لئے رضا مند ہو گئے، نوا زشریف کو مکمل طبی سہولیات دے کر باہر لے جانے پر کام شروع کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو اتفاق ہسپتال ،شریف میڈیکل سٹی اور حمید لطیف ہسپتال منتقل کرنے پرغور کیاجارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر تیار ہو گئے ،نواز شریف کو مکمل طبی سہولیات دے کر باہر لے جانے پر کام شروع کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے ایک ڈاکٹر بھی نوازشریف کے علاج کیلئے پاکستان آرہا ہے ،نوازشریف کو ضمانت کی صورت میں فوری طور پر کس ہسپتال منتقل کیا جائے گااس پر غور شروع کردیاگیا ہے، نوازشریف کو اتفاق ہسپتال ،شریف میڈیکل سٹی اور حمید لطیف ہسپتال منتقل کرنے پرغور کیاجارہا ہے ۔



