National

The industrialist's wall was dubbed the Wall of Sensation

ضرورت مند افراد اپنی ضرورت کی اشیاء حاصل کرسکیں گے، فرخ رضوان

Faisalabad (94 news) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اور این جی اوز کے تعاون کیساتھ صنعت زار کی دیوار کو دیوار احساس کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ جسکا باقاعدہ افتتاح ایم پی اے رائے فردوس، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر میڈم فرخ رضوان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ناصر چدھڑ، چیئرمین فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس پروفیشنلز میاں ندیم احمد، مینجر صنعت زار میڈم زاہدہ ناز اور سوشل ویلفئیر آفیسر محمد طیب بھٹی نے کیا۔
اس موقع پر خواتین، بچوں اور مردوں کو انکی ضرورت کے مطابق جیکٹس، جرابیں اور جرسیاں تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر ایم پی اے رائے فردوس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق احساس بازار اور دیوار احساس کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، دیوار احساس کا مقصد یہ ہے کہ ضرورت مند افراد عزت کیساتھ اپنی ضرورت کی اشیاء حاصل کریں۔

ڈویژنل ڈائریکٹر میڈم فرخ رضوان نے بتایا کہ صاحب ثروت افراد اپنی مرضی کے مطابق مستحق لوگوں کے لئے ضروریات زندگی کی اشیاء یہاں رکھ دیں گے اور ضرورت مند افراد اپنی ضرورت کے مطابق یہاں سے چیز لے لیں گے۔ اسطرح کسی کی عزت نفس مجروح نہیں ہوگی۔ اس کام میں این جی اوز کا بہت بڑا کردار ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال ناصر چدھڑ نے کہا کہ دیوار احساس بنانے میں ہمارے ساتھ این جی اوز نے بہت تعاون کیا ہے اور یہ دیوار دو ماہ تک قئم رہے گی سردی میں لوگوں کو گرم کپڑے، جرابیں، کمبل، جرسی اور جیکٹس وغیرہ دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ضرورت مند افراد اس نعمت سے محروم نہ رہ جائیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button