National

Supreme Court annuls order to retire 2 corrupt government officials, orders recovery of corruption money

Islam Abad(94 news) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرپشن سے متعلق 2سرکاری افسران کو جبری ریٹائر کرنے کا حکم کالعدم دیتے ہوئے دونوں سے کرپشن کی رقم ریکور کرنے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کرپشن سے متعلق 2 سرکاری افسران کو جبری ریٹائر کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔محکمہ صحت نے دونوں کو نوکری سے برطرف اورکرپشن کی رقم ریکور کرنے کاحکم دیا تھا جبکہ سروس ٹربیونل نے دونوں سابق سرکاری افسران کو جبری ریٹائر کرنے کاحکم دیاتھا۔

دوران سماعت چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ ڈاکٹر مسل خان نے ایک کروڑ80لاکھ کی خوردبرد کی جبکہ سٹورکیپر نذیر حسین نے ایک کروڑ74 لاکھ کی خوردبردکی ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا ڈی آئی خان ان دونوں کی ذاتی جاگیر تھی ؟۔عدالت نے کرپشن سے متعلق 2سرکاری افسران کو جبری ریٹائر کرنے کا حکم کالعدم دیدیا اور دونوں سے کرپشن کی رقم ریکور کرنے کاحکم دیدیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button