کامرس

پٹرول کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ، حکومت نے پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 3 روپے فی لیٹر مزید مہنگا کردیا

اسلام آباد (94 نیوز) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

 ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button