کامرس

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد (94 نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔  جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button