کھیل

یوم دفاع پاکستان کے موقع پرسائیکل ریلی کا انعقاد، کمشنر عمران حامد شیخ اور ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے سائیکل چلا کر ریلی کا آغاز کیا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) یوم دفاع پاکستان کے موقع پرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ بارش کے باوجود سائیکل سواروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ باغ جناح کلب روڈ پر کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ اور ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ریبن، کیک کاٹ اور سائیکل چلا کر ریلی کا آغاز کیا۔ریلی میں نوجوان،گرلز،بزرگوں نے پرجوش انداز میں شرکت کی۔ ریلی جیل روڈ،زرعی یونیورسٹی چوک،ڈی سی آفس،ضلع کونسل،ایف آئی سی، چناب کلب چوک سے ہوتی ہوئی واپس باغ جناح پہنچ کر اختتام پذیرہوئی۔اس موقع پرپاکستان زندہ باداور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ یوم دفاع جرات،اتحاد اور قومی وقار کا استعارہ ہے اورسائیکل ریلی کے ذریعے بہادر افواج پاکستان کی لازوال خدمات کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں جنہوں نے سیسہ پلائی دیوار کی صورت میں پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔انہوں نے کہا کہ آئیں تجدید عہد کریں کہ وطن کی حرمت،آزادی اور خودمختاری کی حفاظت میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button