کامرس

ٹیوٹا کمپنی پہلی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی پاکستان میں تیار کرے گی، بڑی خوشخبری

اسلام آباد (94 نیوز) انڈس موٹر نے پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈس موٹر نے پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں اورمقامی پیداوار کےلیےہے، فیصلہ فنانس ایکٹ 2021 ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں مراعات کی بنیاد پرکیا گیا ہے۔

ترجمان انڈس موٹر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری اپ گریڈنگ، توسیع ، پرزوں کی پیداوار کی تیاری کیلئے ہے، انڈس موٹر جلد پہلی لوکل ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی تیار کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button