قومی

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ورکرز کو کرسمس سے قبل تنخواہوں کے علاوہ اور کیا دیا؟

فیصل آباد(94 نیوز) چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان کی ہدایت پر تمام ویسٹ ورکرز کو کرسمس سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سال کی تیرہویں تنخواہ بھی بطور بونس ادا کر دی گئی ہے۔

سی ای او کاشف رضا اعوان کا کہنا ہے کہ ورکرز کی خوشیوں اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی بہتری اور فلاح کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔تمام ویسٹ ورکرز کی تنخواہیں انکے بینک اکاونٹس میں کریڈٹ کی جا چکی ہیں۔تنخواہیں وصول کرنے کے موقع پر ویسٹ ورکرز نے خوشی کا اظہار کیا اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کاشف رضا اعوان کا تحہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے ورکر کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button