Vasa targets revenue recovery in April 425 Million fixed


Faisalabad (94 News City Reporter) Vasa Managing Director Saqib Raza targets revenue recovery in April 425 ملین روپے حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا اور واضح کیا کہ کمرشل صارفین کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ریونیو ریکوری کو مزید بڑھایا جائے۔ ریونیو ڈائریکٹوریٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کی ریونیو ریکوری تسلی بخش ہے تاہم کمرشل صارفین پر فوکس کرتے ہوئے 80 فیصد تک ریکوری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ سرگودھا روڈ کے اطراف میں قائم انڈسٹریز پر ٹیرف لاگو کرنے کیلئے سٹاف تعینات کیا جائے جبکہ پہاڑنگ ڈرین میں سیوریج ڈالنے والی تمام صنعتوں کو ریگولر کیا جانا چاہیے جس سے واسا فیصل آباد کے ریونیو میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹیز سے بلز اور واجبات ہرصورت وصول کئے جائیں جبکہ واجبات کی ادائیگی نہ کرنیوالی کالونیوں کے این او سیز منسوخ کر دئیے جائیں۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ ایسے علاقے جہاں سے بلز کے واجبات التوا کا شکار ہیں وہاں ون بائی ون کے فارمولے کے تحت بلز بھجوائیں تاکہ صارفین کا بوجھ کم اور محکمہ کا ریونیو بڑھ سکے۔ اجلاس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید، ڈائریکٹر ریونیو محمد اقبال ملک، عمرافتخار، ڈپٹی ڈائریکٹرز فرحان علی، ظفر اقبال قادری، حافظ معین احمد، پرویز اقبال چدھڑ سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔



