National

The delegation of Lab Attendant Association congratulates Kashif Zia on his appointment as CEO Education Faisalabad.

Faisalabad (94 News Mian Hamza) ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم فیصل آباد نے اپنے وفد کے ہمراہ کاشف ضیاء کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن فیصل آباد تعینات ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے مبارکباد پیش کی۔

وفد کی سبراہی صدر نجف نواز نے کی۔ چیئرمین رانا محمد منیر ، سینئر نائب صدر ملک محمد اختر ، نائب صدر ملک اویس الہدیٰ ، ممبر عادل ولی ، یاسر عرفات اور مہر صغیر احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔ کاشف ضیاء نے ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز اور وفد کا شکریہ ادا کیا۔

مزید انہوں نے لیب اٹینڈنٹ کی اپ گریڈیشن کی کوشش، فیصل آباد میں بورڈ امتحانات میں بطور نگران ڈیوٹی لگوانے، مردم شماری میں بطور شمار کنندہ ڈیوٹی لگوانے ،الیکشن میں لیب اٹینڈنٹ کی بطور پولنگ آفیسر ڈیوٹی لگوانے پر ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ حوصلہ افزائی کرنے پر ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close