National

Imran Khan has not one but two faces, the PTI leader

عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کیلئے استعمال کرتے ہیں،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر

مضفر آباد (94 news) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کیلئے استعمال کرتے ہیں، ان کے ایک نہیں دو چہرے ہیں۔

سردار تنویر الیاس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ذات کی خود پرستی میں گم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دو چہرے ہیں، آنے والے دنوں میں دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کروں گا۔ عمران خان دیرینہ دوست کے جنازے میں نہیں گئے۔ جو چیز عمران خان کے حق میں ہو، اُسے عمران ماننے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ یہ قومی اداروں پر ایسے حملے کررہا ہے جو دشمن بھی نہیں کرسکتا، عمران خان کے ایسے حملوں اور لب و لہجے کی مذمت کرتا ہوں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button