National

Hearing on petitions against PKA Amendment Ordinance

Lahore (94 news) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم آئین پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ ثابت کرے کہ آئین محض کاغذ کا ٹکڑا نہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آزاد اور شفاف الیکشن کے لیے دباؤ ڈالنے کے مشن پر نکلے تھے، تحریک عدم اعتماد، انتخابی اصلاحات اور قبل ازوقت الیکشن چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی منزل حاصل کرنے کے قریب تر تھے، عمران خان نے انتخابی اصلاحات کو سبوتاژ کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے اقدام سے ایک اور کمپرومائزڈ الیکشن کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، امید کی کرن یہ کہ سیلیکٹڈ چلا گیا، ہم قومی اسمبلی میں آئین کا نفاذ نہیں کرسکتے تو آئین کی بالادستی کا بھی نہیں سوچنا چاہیے۔

بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ لیگل ٹیم سے ملاقات

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ حزب اختلاف کے رہنماؤں کے ہمراہ لیگل ٹیم کے اراکین سے ملاقات کی۔

رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن، خالد مقبول صدیقی و دیگر نے قانونی امور پر مشاورت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے موجودہ سیاسی صورتحال کا ازخود نوٹس لیا تھا، اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ آج سماعت کرے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button