Events / Seminars

City traffic police organized rally for solidarity with Kashmiri brothers

Faisalabad.(94 news) سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کےاظہار کے لئےضلع کونسل چوک سے ریلی نکالی گئ۔ جس میں ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ، ٹریفک وارڈنز، سماجی کارکنان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری بھائیوں کے حق میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے ایک سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں ٹریفک سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر چوہدری آصف صدیق نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دینا چائیے۔ بھارتی فورسز سالہا سال سے کشمیری مسلمانوں پر ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑ رہا ھے لیکن کشمیری مسلمانوں کے جذبہ ایمانی اور آزادی کی خواہش کو ختم کرنے میں کامیاب نہی ھو سکا۔ وہ دن دور نہی جب کشمیری اپنا حق آزادی کریں گے۔ ہم بحیثیت مسلمان اور پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر سطح پر سپورٹ جاری رکھیں گے۔ سی ٹی او کامزید کہنا تھا۔ کہ یوم کشمیر کے حوالے سے سپیشل اور جامعہ ڈیوٹی پلان ترتیب دیاگیا ھے تاکہ کشمیری بھائیوں کے حق میں نکلنے والے جلوس اور ریلیوں کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button