Events / SeminarsNational

Remember 25th May and 26th November before starting Jail Bharu Movement, Ranathanaullah

Multan (94 news) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک شروع کی تو ان کا علاج میں کروں گا۔ 25مئی کو ان لوگوں نے اسلام آباد لاک کرنا تھا پھر جو کچھ ان کے ساتھ ہوا وہ انہیں یاد ہی ہوگا ، ان لوگوں کو 26نومبر بھی یاد رکھنا چاہیے ۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پہلے روز سے ہی دھرنے دینے اور لانگ مارچ کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ، عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں ، انہیں جیل میںتمام سہولیات ملیںگی، بس ایک وہ چیز نہیں ملے گی جس کے بغیر وہ نہیں رہ سکتے۔ تحریک انصاف کے رہنماﺅں کوجیل میں ان ہی بیرکوں میں رکھا جائے گا جس میں انہوں نے اپوزیشن رہنماﺅں کا رکھا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے مسلم لیگ ن الیکشن سے گھبرارہی ہے ، ہم الیکشن جیتیں گے اور پنجاب میں حکومت بھی بنائیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button