NationalCommerce

The government has approved to increase the price of ghee to Rs 30 per kg

Islam Abad (94 news) Economic Co-ordination Committee (ECC) Ghee on utility stores 30 روپے مہنگا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 30 روپے فی کلو مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی، آٹے، دالوں اور چاول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بجلی بلوں میں نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ حکومت نے 2008 میں نیلم جہلم پن بجلی گھر کی تعمیر کیلئے 10 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کیا تھا۔ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کو جرمن کمپنی کو واجبات ادائیگی کیلئے 5 Crore 80 لاکھ روپے کی منظوری دے دی جبکہ ای سی سی نے ٹیلی کام سیکٹر کے ٹیکس معاملات پر سب کمیٹی کی سفارشات منظور کرلیں۔ای سی سی نے آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں پر ٹیکس کے حوالے سے ذیلی کمیٹی قائم کردی جبکہ وزیر اعظم پیکج کے تحت زرعی سبسڈی جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button