National

Examination Intermediate Part Secondo Composite (First) Annual 2025 results declared 18 Will be on September

Faisalabad (94 News City Reporter) کمشنر و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ (First) سالانہ 2025ء کے نتائج کا اعلان انشاء اللہ تعالی 18 ستمبر 2025ء بروز جمعرات 10 بجے دن جبکہ پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان 17 ستمبر بروز بدھ شام 4 بجے کیا جائے گا۔ پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کیلئے تقریب تقسیم انعامات 18 Sep 2025 ء کو صبح 9 بجے کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت شہزاد ہال ڈویژنل ماڈل کالج سول لائنز فیصل آباد میں منعقد ہو گی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن و کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے علاوہ سربراہان ادارہ جات, اساتذہ کرام, والدین وشعبہ تعلیم سے وابستہ اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 17 Sep 2025 و بروز بدھ شام 4 بجے پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا جبکہ 18 ستمبر 2025ء بروز جمعرات 10 بجے دن کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد راجہ جہانگیر انور لیپ ٹاپ پر بٹن دبا کر جنرل رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر آپ لوڈ کریں گے۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کو میڈلز, نقد انعامات و سرٹیفکیٹس سے بھی نوازیں گے۔ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا کہ نتائج سنڈیکیٹ مارکنگ کے تحت حکومت پنجاب کے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق سخت محنت و انتہائی احتیاط سے تیار کئے گئے ہیں جو انشاء اللہ تعالی ہرقسم کی غلطیوں سے مبرا ہوں گے تاہم نتائج یا دیگر معلومات کیلئے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹرمحمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر 0419330366 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button