قومی

پنجاب اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی پر فوری پابندی لگانے کی قرارداد جمع

لاہور(94 نیوز) بلوچستان اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی پاکستان تحریک انصاف پر فوری طور پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع کروا دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد فیاض نے جمع کروائی، جس میں کہا گیا ہے کہ 24 نومبر کا حملہ بھی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی اسلام آباد میں کسی بھی قسم کےاحتجاج کی اجازت نہیں دی تھی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ انتشاری ٹولے نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو بھی ماننے سے انکار کر کے یہ ثابت کر دیا کہ یہ جماعت کسی بھی ادارے کی عزت نہیں کرتی ہے، یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ 24 نومبر کے ذمہ داروں اور منصوبہ سازوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس انتشاری ٹولے کو جو کہ ایک سیاسی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے پر فی الفور پابندی عائد کی جائے تاکہ آئندہ کوئی فرد یا گروہ ایسی گھناؤنی سازش سوچنے سے بھی گریز کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button