Urdu News

Highly trained teachers are critical to Pakistan's future

From across Sindh under the special training program for teachers with American support 107 امیدواروں نے تربیت مکمل کی ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے سندھ میں بنیادی تعلیم کو بہتر بنانے کی کوششییں قابل تعریف ہیں: سیکرٹری تعلیم سندھ

Karachi: امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی جانب سے سندھ کے اساتذہ کے لئے دو سالہ ’ایسوسی ایٹ ایجوکیشن‘ ڈگری پروگرام کے مکمل ہونے پر کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

d5b11ea6-47a0-4732-b021-251caff93ed8_w987_r1_s

یو ایس ایڈ سندھ اور بلوچستان کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹر ڈینس ہربول کا کہنا ہے کہاعلیٰ تربیت یافتہ اساتذہ پاکستان کے مستقبل کیلئے اہم ہیں۔ پاکستان سمیت سندھ بھر میں ایک نئی نسل کے اساتذہ کی تربیت جو طالبعلموں کی صلاحیتوں کو ابھار سکے، ہماری ترجیحات میں شامل ہے”۔

پاکستان اور امریکہ کے بہترین تعاون کو سراہتے ہوئے، یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہیہ تقریب امریکہ کی طرف سے پاکستان اور سندھ کی خوشحالی کیلئے ایک طویل مدتی وابستگی کا مظہر ہے”۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تعلیم سندھ، فضل اللہ پیچوہو نے کہا کہامید ہے کہ پروگرام سے مستفید ہونے والے یہ اساتذہ مستقبل میں طالبلعلموں کو بہتر تعلیم دے سکیں گے”۔

امریکی معاونت سے جاری سندھ میں اساتذہ کی ٹریننگ پروگرام کے لئے صوبے بھر کے مختلف تعلیمی اداروں سے 107 امیدواروں کو منتخب کیا گیا تھا، جو اس ٹریننگ پروگرام کا حصہ بنے۔تقریب کے دوران، پروگرام مکمل ہونے کے بعد انھیں ڈگریاں پیش کی گئیں۔

امیدواروں نے یو ایس ایڈ فنڈز پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے تحت امریکی اشتراک سے ہونےوالے اس تعلیمی پروگرام کو سندھ میں تعلیم کیلئے ایک خوشگوار اور مثبت قدم قرار دیا ہے۔ امیدوار مستقبل میں ایک بہترین استاد ثابت ہوں گے، ناصرف یہ پروگرام تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ حکومت اور یو ایس ایڈ کے اشتراک سے صوبے بھر میں تعلیم اور اساتذہ کی تربیت پر مشتمل ڈگری پروگراموں کا سلسلہ مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں جاری ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button