قومی
ٹی وی چینلز کو عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر کرنے سے روک دیا گیا


اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی حکومت نے تمام ٹی وی چینلز کو عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر کرنے سے روک دیا، اس حوالے سے حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری نوٹیفکیشن میں سپریم کورٹ کےحکم کا حوالہ دیا گیا، جس میں کہا گیا کہ عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر یا شائع کرنے والے توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر، شائع کرنے کو توہین عدالت سمجھا جائے گا۔



