26 سال سے کراچی میں مقیم ’’را‘‘ کے ایجنٹ گرفتار


کراچی (94 نیوز) کراچی سے بھارتی ایجنسی را کے تربیت یافتہ 2دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تخریب کاروں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، دستی بم اور رائفلز برآمد کی گئی ہیں۔
ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا کہنا ہے کہ پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں را کے مزید 2دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں، کورنگی پولیس نے چند روز قبل بھی را کے 2دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، حساس اداروں اور پولیس نے ٹیکنیکل مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا،بھارتی خفیہ ایجنسی کے ماسٹر مائنڈ شیخ ایوب عرف ایوب انصاری کو حراست میں لیا،ایوب انصاری را کا تربیت یافتہ ہے،دہشت گرد ایوب انصاری کے ساتھی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،ملزم ایوب انصاری بھارتی شہریت کا حامل ہے،ملزم پاکستان میں اپنی شناخت چھپاکر 1998 سے مقیم تھا۔ایس ایس پی کا مزید کہنا تھاکہ کراچی سے دہشت گردی کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا ہے،گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے،بھارتی دہشگرد نے سنسنی خیز انکشافات کیئے ہیں،ایوب انصاری بھارت کے شہر بمبئی میں پیدا ہوا،دہشت گرد نے ابتدائی تعلیم بھارتی علاقے کھنڈالا میں حاصل کی۔



