قومی

بانی پی ٹی آئی کا کارکنوں کے نام اہم پیغام

94 نیوز۔ رپورٹ (طارق محمود جہانگیری کامریڈ) سانحہ 9 مئی جوکہ تحریک انصاف کے بانی قائد عمران خان کے لیے نائیں الیون ثابت ہوا ھے ۔ فوجی تنصیبات پر حملوں ، گھیراؤ جلاؤ ٹکراؤ جیسے تشویشناک واقعات کے بعد وہ 5 اگست سے پابند سلاسل ھیں ۔ اس وقت راولپنڈی اڈیالہ کی سنٹرل جیل میں قیدی نمبر 804 کی حیثیت سے قید ھیں ۔ اسٹبلشمنٹ سے مزاکرات کی ناکامی کے بعد گزشتہ بدھ کے روز 22 مئی 2024 کو انہیں اڈیالہ جیل سے تحریک انصاف کی کور کمیٹی ، سیاسی راہنماؤں ، حمایت یافتہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، تحریک انصاف کے کارکنوں کے نام ایک اور پیغام جاری کیا ھے ۔ جس میں احتجاج ، اور ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے ۔ اپنے پیغام میں قیدی نمبر 804 کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کے دو سیاہ ترین سالوں کے دوران، پی ٹی آئی کے سیاسی ظلم و ستم کو مکمل استثنیٰ کے ساتھ جاری رکھا گیا ہے۔ ہمیں اجتماعی سزا کے ممنوعہ جنگی آلے کا نشانہ بنایا گیا ھے ۔ہمارے گھروں پر حملہ کیا گیا، ہمارے لوگوں کو قتل اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہمارے کاروبار تباہ ہو گئے ہیں۔ یہاں تک کہ بوڑھوں اور بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ پاکستان کی خاطر ہم نے اب تک بہت صبر کیا ہے۔ لیکن اب کافی ھوگیا ھے ۔ رؤف حسن پر گھناؤنا حملہ انتہائی اشتعال انگیز ہے اور مزید یہ ظاہر کرتا ہے کہ طاقتور لوگ اختلاف رائے کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بجائے بزدلانہ ہتھکنڈوں کا سہارا لینے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بار ہار اس بات پر زور دیا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام حاصل نہیں کیا جا سکتا ھے۔ اور گزشتہ دو سالوں نے دکھایا ہے کہ جب ایک کارکردگی دکھانے والی حکومت کو فوجی اسٹیبلشمنٹ نے اقتدار سے ہٹایا گیا رجیم چینج آپریشن کے نتیجے میں اور ایک کٹھ پتلی حکومت بننے سے تو عام آدمی کے معاشی حالات کس قدر خراب ہوئے ہیں ۔ پوری قوم کے لیے میرا پیغام ھے کہ ہمیں اب اس فاشسٹ مافیا کے خلاف عملی طور پر جدوجہد کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ میں آپ سب کو مرکزی پارٹی قیادت، صوبائی اور مقامی پارٹی تنظیم کے اراکین، کارکنوں، حامیوں اور عام ووٹرز کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ سڑکوں پر ھونے والے احتجاج ، احتجاجی مظاہروں کی کال کا انتظار کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button