National

Steps are underway to make open courts productive, Commissioner

CEO Health, Education, Riaz Hussain Anjum, Khalid Bashir also participated in the open courtroom

Faisalabad(94 news) On the instructions of Punjab Chief Minister Sardar Usman Buzdar, a weekly open meeting was held at the circuit house for awareness of public problems and their solution. Divisional Commissioner Mahmood Javed Bhatti, RPO Ghulam Mahmood Dogar, Deputy Commissioner Muhammad Ali and CPO Azhar Akram heard the public issues and directed the officers to take action on the spot.

Assistant Commissioners Zoha Shakir, Nazia Mohal, Omar Daraz Gondal, Muhammad Aurangzeb, Khuram Shahzad Bhatti, Faisal Sultan, CEO Health Dr. Mushtaq Ahmed Sapra, CEO Education Ali Ahmed Sayan, CEO Waste Management Company Kashif Raza Awan, Chief Officer District Council Naeemullah Waraich, Secretary RTA Zameer Hussain, Deputy Director Social Welfare Khalid Bashir, Admin Officer Riaz Hussain Anjum, others. Divisional district and police officers of the departments were present in the open court.

ڈویژنل کمشنر نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرہر جمعہ کو کھلی کچہری کا انعقاد کرکے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نےدرخواست گزاروں کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل سنتے ہوئے موقع پر موجودافسران کو نہ صرف داد رسی بلکہ تعمیلی رپورٹ سے بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔اس سلسلے میں محکموں کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل سے آگاہی کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمدبھی جاری ہے اور کھلی کچہری میں متعلقہ محکموں کے افسران کی موجودگی میں عوام سے رابطہ کرکے ان کی شکایات ومسائل کو حل کرنے کے لئے موقع پر ہی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے بعض محکموں سے متعلقہ لوگوں کی شکایات سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ وہ شہریوں کے لئے قابل رسائی رہیں اور ان کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لیں۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ دفاتر سے رجوع کرنے والے درخواست گزاروں کو اطمینان بخش ریلیف فراہم کریں۔آر پی او نے پولیس سے متعلقہ لوگوں کی شکایات سنتے ہوئے کہا کہ مظلوم کو جلد انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ پالیسی کے تحت درخواستیں نمٹانے کا عمل بھی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا تیز رفتار حل ترجیح ہے اس ضمن میں لیت ولعل سے کام لینے والے افسران سے وضاحت بھی طلب کی جارہی ہے۔ انہوں نے درخواست گزاروں سے کہا کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری میں پیش ہوں ان کی ہر ممکن حد تک داد رسی کی جائے گی۔سی پی او نے کھلی کچہری میں موجود سائلین کی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران سے کہا کہ تھانوں سے رجوع کرنے والے درخواست گزاروں سے اخلاقی رویہ سے پیش آتے ہوئے ان کی ہر ممکن حد تک دادرسی کی جائے۔انہوں نےمتعلقہ پولیس افسران سے کہاکہ آئندہ کھلی کچہری میں درخواستوں پر کارروائی کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button