Events / Seminars

Commissioner Salut Saeed inaugurated the Women's Lounge at Faisalabad Press Club

وومن جرنلسٹس کیلئے ڈے کیئرسنٹرقائم کیا جائیگا،خواتین صحافی مردوں کے شانہ بشانہ صحافتی امور انجام دے رہی ہیں، کمشنر

Faisalabad (94 News City Reporter) کمشنر سلوت سعید نے پاکستان وومن جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام فیصل آباد پریس کلب میں وومن لاؤنج کا افتتاح کردیا۔ کمشنر نے پریس کلب میں خواتین جرنلسٹ کے لئے علیحدہ سے لاؤنج قائم کرنے کے اقدام کو سراہا۔کمشنر نے خواتین کے لئے الگ سے واش روم بنوانے کا اعلان کیااور کہا کہ وومن جرنلسٹس کے لئے ڈے کیئر سنٹربھی قائم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ خواتین صحافی مردوں کے شانہ بشانہ صحافتی امور انجام دے رہی ہیں۔خواتین نے دیگر شعبوں کی طرح صحافت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔خواتین صحافی بھی مرد جرنلسٹ کے ساتھ ساتھ حکومتی سرگرمیوں کو عوام تک پہنچا رہی ہیں۔کمشنر نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے ڈویژنل انتظامیہ اقدامات جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین جرنلسٹ کو بھی حکومت پنجاب کے وومن آن ویلز پراجیکٹ کے تحت ای بائیکس کی فراہمی کے لئے اعلی حکام سے بات کی جائے گی۔کمشنر نے خواتین صحافیوں کو ڈویژن کی تعمیر وترقی کے اقدامات سے آگاہ کیااور بتایا کہ اندرون شہر شہریوں کومعیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے الیکٹرک بسیں عنقریب فیصل آباد پہنچ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد تعیناتی کے بعد شہریوں کو سفرکے لئے اربن بس سروس ترجیح تھی اورحکومت پنجاب کے خصوصی اقدامات سے بس سروس شروع ہونے جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ واسا کے زیراہتمام11،ارب روپے کی خطیر لاگت سے سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے واسا فیصل آباد کو خصوصی گرانٹ فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں سیاحت کے فروغ کے لئے دو ڈبل ڈیکربسیں سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔خواتین صحافیوں کو بھی ڈبل ڈیکر بسوں میں تاریخی مقامات کی سیر کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول،ڈویژنل ماڈل کالج اورساندل کالج کے معیار کو بہتر سے بہترین کیا جارہا ہے۔کم ترین فیسوں میں بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ اعلی تربیت فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پبلک سکولوں میں طالب علموں کے لئے ہارس رائڈنگ شروع کررہے ہیں۔طالب علموں کو سکول سطح پر ہی صفائی ستھرائی یقینی بنانے سمیت معاشرتی زندگی میں ذمہ داریوں کا احساس دلانے کی اشد ضرورت ہے۔گروپ لیڈرفیصل آباد پریس کلب شاہد علی نے کمشنر کو فیصل آباد پریس کلب میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔جنرل سیکرٹری پاکستان وویمن جرنلسٹس فورم ردا سندھونے کمشنر کو وومن لاؤنج کے قیام کے مقاصد سے آگاہ کیا۔چیئرسن پاکستان وومن جرنلسٹ فورم ہماکاظمی،صدر شہناز محمود،افشاں بتول چیف آرگنائزر، منیبہ فاطمہ سینئر نائب صدر،رانا حنا جمیل فنانس سیکرٹری، رفعت انور جوائنٹ سیکرٹری،انفارمیشن سیکرٹری ثوبیہ مظہراور دیگر عہدیداران بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button