کامرس

ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد (94 نیوز) ملک میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ نہ رک سکا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 روپے 1 پیسہ مہنگا ہوگیا۔

ڈالر انٹر بینک میں اب سے کچھ دیر پہلے تک  226 روپے کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ملک میں گزشتہ 60 گھنٹوں میں ڈالر 15 روپے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان ہے اور 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کم ہو کر 40140 کی سطح ہر موجود ہے۔

گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہو کر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سٹے بازی، قیاس آرائیاں اور غیر یقینی صورتِ حال ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button