قومی

ڈاکٹر ساجد اقبال نے بطور ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد کا چارج سنبھال لیا

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈاکٹر ساجد اقبال نے بطور ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن اپنے عہدے کا اضافی چارج باقاعدہ طور پر سنبھال لیا ہے۔ ڈاکٹر ساجد اقبال بطور ڈائریکٹر لائیوسٹاک سرگودھا ڈویژن بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور اب انہیں فیصل آباد ڈویژن کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔ڈاکٹر ساجد اقبال ایک تجربہ کار اور متحرک افسر ہیں جو محکمہ لائیوسٹاک میں مختلف انتظامی اور فیلڈ ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی تعیناتی سے فیصل آباد ڈویژن میں انتظامی امور، فیلڈ آپریشنز اور ویٹرنری سروسز کی مؤثر نگرانی کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ سرگرمیوں اور فراہم کردہ خدمات کا ڈیٹا بروقت اور باقاعدگی سے اپ لوڈ اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مویشی پال حضرات اور کسانوں کی اطمینان بخش خدمت کو محکمہ کی اولین ترجیح بنایا جائے اور انہیں بروقت، مؤثر اور معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی یقینی ہونی چاہیے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فیصل آباد ڈویژن میں لائیوسٹاک سروسز کی بہتری، فیلڈ ویٹرنری نیٹ ورک کے استحکام، مویشی پال حضرات کو بروقت اور مؤثر سہولیات کی فراہمی اور محکمہ لائیوسٹاک کی پالیسیوں کے مؤثر نفاذ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button