National

PML-N has always made a mockery of law: Shahbaz Gul

Islam ٓباد (94 news) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ قانون کا مذاق اڑایا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں پاکستانی قانون کا مذاق بنانے والوں کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ چارٹر آف کرپشن کرکے ملک لوٹتے رہے، ملک کے اندر اور باہر جائیدادیں بنائی گئیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ جائیدادوں کے دفاع کے لیے کچھ لوگوں کی ذمہ داریاں لگائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں میاں شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

دورانِ سماعت میاں شہباز شریف نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آخری پیشی سے پہلے 2 سوالنامے دیئے گئے تھے، میں نے دیئے گئے سوالنامے کے جواب بھی دیئے ہیں، میرے جواب ریفرنس کا حصہ ہیں، میں نے ان سے کہا کہ جو آپ پوچھ رہے ہیں وہ پہلے بھی آپ مجھ سے پوچھ چکے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مجھے ان کی حراست میں 85 دن ہو چکے ہیں، 26 اکتوبر 2018ء کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں انکوائری شروع ہوئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button