Events / Seminars

Eid-ul-Fitr party of National Journalists Association of Pakistan, full participation of journalists

Faisalabad (94 news) صحافیوں کی نمائندہ تنظیم نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام میاں ندیم احمد صدر نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی رہائش گاہ ستارہ پارک سٹی جڑانوالہ روڈ پر عید ملن پارٹی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز جنرل سیکرٹری رانا سجاد تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نائب صدر فیصل آباد پریس کلب علی اشفاق ہاشمی تھے۔

اس موقع موقع پر چیئرمین میاں ریحان افتخار،صدر میاں ندیم احمد ،جنرل سیکرٹری رانا سجاد مصطفائی،وائس چئیرمین میاں عتیق الرحمن،نائب صدر عمران ظفر،جوائنٹ سیکرٹری ملک شہزاد،جوائنٹ سیکرٹری رانا اظہر نواز، انفارمیشن سیکرٹری محمد وسیم، ایگزیکٹو ممبران میاں علی، اے ڈی زاہد، سجاد حسین،علی حفیظ، رانا اسامہ، فیصل منج، محمد عرفان عرفی، سجاد حیدر اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صدر میاں ندیم احمد نے کہا کہ ہم صحافیوں کے حقوق کے لئے کاوشیں جاری رکھیں گے۔ ممبران کے لئے سوشل سیکورٹی کارڈ کا اجراء، پرائیویٹ سکولزکے ساتھ ایم او یو بھی سائن کیا جائے گا جس میں صحافیوں کے بچوں کا داخلہ فری اور ماہانہ فیس میں 50٪ تک کمی کی کوشش کی جائے گی۔ این جے اےپاکستان کے ممبران کی بیسک ٹریننگ کے لئے ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

این جے اے پاکستان کے چیئرمین میاں ریحان نے کہا کہ این جے اے پاکستان کی جلد ایکشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جس میں این جے اے پاکستان کے ممبران کی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ کی کوشش کی چائے گی ۔ ایک ہیلپ لائن نمبر بھی دیا جائے گا اس نمبر پر این جے اےپاکستان کے ممبران کسی بھی وقت کال کر سکیں گے۔

اس موقع پر میاں فیاض علی کو کوارڈینیٹر سٹی فیصل آباد اور رانا اسامہ کو کوارڈینیٹرسٹی جھمرہ مقرر گیا گیا۔ چئیرمین میاں ریحان افتخار، صدر میاں ندیم احمد، جنرل سیکرٹری رانا سجاد مصطفائی اور اشفاق علی ہاشمی نے نو منتخب کورڈینیٹرز کو نوٹیفکیشنز تقسیم کئے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button