National

Millat Town C 3 have been sealed in block Commercial Residential Plots

مالکان کمرشلائزیشن فیس،نقشہ جات کی منظوری و دیگر قانونی تقاضے پورے کریں،

Faisalabad(94news) ڈپٹی کمشنر/ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد علی کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایف ڈی اے کی ٹیم نے ملت ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے تین رہائشی پلاٹس کو غیر قانونی طور پر کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے پر انہیں فوری طور پر سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دوران جانچ پڑتال اس امر کا سراغ لگایا گیا کہ ملت ٹاؤن کے سی بلاک میں رہائشی پلاٹ نمبر1123،1124اور1125 کو کمرشل بنیادوں پر استعمال میں لایا جارہا ہے جس کی باقاعدہ طور پر کمرشلائزیشن فیس جمع نہیں کرائی گئی جس سے سرکاری خزانے کو نقصان ہو رہا ہے جنہیں سیل کرکے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمرشلائزیشن فیس جمع کرانے کے علاوہ نقشہ جات کی منظوری اور دیگر قانونی تقاضے پورے کریں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عامر عزیز نے بتایا کہ ڈی جی ایف ڈی اے/ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر بلڈنگز بائی لاز کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جس کا مقصد عمارات کی تعمیر کو قانونی دائرے میں لاکر سرکاری ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button