National

ڈپٹی کمشنر محمد علی کا ایف ڈی اے دفتر کا دورہ، ریکارڈ کیپر معطل

عملہ کودفتری اوقات کی پابندی اور سرکاری امور میں شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایت

Faisalabad(94 news) ڈپٹی کمشنر/ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد علی نے ایف ڈی اے کے دفاتر کے دورہ کے دوران مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے زیرالتواء فائلوں،محکمانہ امور میں سست روی،فرائض سے غفلت و لاپرواہی پر جونیئرکلرک/ریکارڈ کیپر طاہر ندیم ساہی کو فوری طور پر معطل کردیا اور اسے شعبہ انتظامیہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عامر عزیز،ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن یاسر اعجاز چھٹہ ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر/ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ون ونڈو کاؤنٹر پر موصول ہونے والی پراپرٹی کی منتقلی،ٹاؤن پلاننگ کے حوالے سے نقشہ جات اوردیگر سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں پر بروقت محکمانہ کارروائی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کوئی بھی فائل بلا جواز موخر نہیں رہنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری فرائض کی ادائیگی میں تاخیری حربے قطعاً برداشت نہیں کئے جائیں گے کیونکہ ایف ڈی اے کی سروسز کے معیاراورکارکردگی میں تیزی لانا مشن ہے۔انہوں نے افسران وسٹاف کودفتری اوقات کی پابندی کرنے اور سرکاری امور میں شفافیت ودیانتداری کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے خبردار کیا کہ کام چور،فرائض سے پہلو تہی اور ڈیوٹی سے غائب رہنے والے اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی میں دیر نہیں ہوگی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button