international

متحدہ عرب امارات نے سول ایوارڈ کے بعد گاندھی کے ڈاک ٹکٹ بھی جاری کر دئیے

متحدہ عرب امارات (94 news) متحدہ عرب امارات کی طرف سے نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کے بعد یواے ای پوسٹ آفس نے گاندھی کی 150 ویں سالگرہ پر یاداشتی ڈاک ٹکٹ بھی شائع کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق مودی کی خوشی کی خاطر متحدہ عرب امارات پوسٹ کی طرف سے گاندھی کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کر دئیے۔جو کہ پاکستان خاص طور پر کشمیریوں کے زخمیوں پر نمک پاشی کا ایک اور اقدام ثابت ہوا۔

محمد بن زايد

@MohamedBinZayed

محمد بن زايد يقلد رئيس وزراء الهندوسام زايدتقديرا لدوره في تعزيز علاقات الصداقة والتعاون بين البلدين ويشهد إطلاق طابع بريدي تذكاري خاص بمناسبة مرور 150 عاما لمولدالمهاتما غاندي “.

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

بن زايد

@MohamedBinZayed

Mohamed bin Zayed presents the Indian Prime Minister with the Zayed Medal in recognition of his role in promoting friendship and cooperation; witnesses the launch of a special commemorative stamp to mark the 150th birth anniversary of Mahatma Gandhi.

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

3,366

Twitter Ads info and privacy
خیال رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ کیا جس میں انہوں نے ایوان صدر میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈزید ایوارڈدیا گیا۔ خلیج ٹائمز کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ میں متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ حاصل کر کے انتہائی خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین فروغ پاتے تعلقات کی گواہی ہے اور 1.3 بلین بھارتی عوام کے لیے باعث فخر ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت ظالمانہ طور پر کشمیر پر قبضہ کر چکا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،اُس وقت اسلامی ملک متحدہ عرب امارات مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھارت سے تشویش کا اظہار کرنے کی بجائے بھارتی وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز رہا ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button