international

The festival Kashmir Valley Claret Claret, occupying Indian forces pounced on Kashmir after Eid prayers

Prospective series(94news) Occupied Kashmir on Eid day occupation troops in the victim's 'Kashmir' Red Valley with blood, control can not suppress the worst atrocities in Kashmir passion for freedom, Eid extreme devotion and enthusiasm celebrated with enthusiasm the prayer went out to see large congregations of Eid coward army disagree, freedom Marchers in several places after the prayer gatherings and timid clashes between Indian troops, injuring dozens of Kashmiri.

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں عیدالفطر کا تہوار کشمیریوں نے پورے مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا، نماز عید کے اجتماعات کے بعد کئی مقامات پر آزادی کے حامی مظاہرین اور بھارتی فورسزکے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں،جن میں متعدد کشمیری زخمی ہو گئے جبکہ ان جھڑپوں میں بھارتی اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔

سری نگر کے پائین شہر کی تاریخی و مرکزی جامع مسجد کے باہر عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد کشمیری نوجوانوں نے آزادی کے نعرے لگائے تو بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر حملہ کر دیا ،بھارتی سورماؤں نے مظلوم کشمیریوں کے خلاف لاٹھی چارج ،آنسو گیس اور چھرے والی بندوقوں کا اندھا دھند استعمال کیا جس سے کئی کشمیری شدید زخمی ہو گئے۔ اننت ناگ اور کپواڑہ اضلاع میں بھی عیدالفطر کی نماز کے بعد احتجاجی نوجوانوں کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جس سے کئی کشمیری زخمی ہوگئے ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے عید کے روز وادی میں ریل سروس معطل رکھی ۔دوسری طرف حریت کانفرنس (AS) کے چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق نے سری نگر کی تاریخی و مرکزی جامع مسجد میں اپنا معمول کا خطبہ دیا اور عید کی نماز ادا کی۔ انہوں نے قابض فورسز کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حوصلوں کو تشدد سے دبایا نہیں جا سکتا ۔مقبوضہ کشمیر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی جامع مسجد اور شہر آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button