international

ایران کیخلاف فوجی کارروائی کا امکان ہمیشہ موجود ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

London(94 news) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان ہمیشہ سےموجود ہے تاہم وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے زیادہ بات چیت کو ترجیح دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان ہمیشہ سےموجود ہے تاہم وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے زیادہ بات چیت کو ترجیح دیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر لندن میں موجود ہیں جبکہ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے خلاف لندن سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں جبکہ ٹرمپ کا اپنے خلاف ہونے والے ان مظاہروں کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کی خبریں جھوٹی ہیں ،بہت کم لوگ مظاہرے کر رہے ہیں جبکہ انھیں تنقید کا نشانہ بنانے والے کوربن کسی حد تک منفی قوت ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button