Houthi rebels and followers are engaged in heinous conspiracies to destabilize the core of Muslims, says Dr. Abdul Kareem.


Faisalabad (94 news) سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم امیر، علامہ عبدالرشید حجازی ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور خالد محمود اعظم آبادی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے میزائیل حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حوثی باغی اور ان کے حواری مسلمانوں کے روحانی مرکز سعودی عرب کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں ۔ حملہ میں 12 افراد کے شہید اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور ایران کی سرپرستی میں حوثی باغی نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے روحانی مراکز پر حملے کر کے ہمارے دلوں کو زخمی و چور چور کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے محبت ہمارے ایمان میں شامل ہے ۔ اور یہ دونوں شہر دنیا بھر کے شہروں سے بڑھ کر مقدس ترین مقامات ہیں ۔ ان کی عزت و حرمت اور سلامتی ہمارے ایمان و عقیدے کا اہم حصہ ہے ۔ حرمین شریفین کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان مکہ معاہدہ میں شامل تینوں ممالک کی افواج سے مطالبہ کرتی ہے کہ حوثی باغیوں کے خلاف فی الفور بھرپور آپریشن کر کے ان کا مکمل صفایا کیا جائے ۔ کیونکہ یہ اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں جو کہ مکہ و مدینہ پر قبضہ کرنے کا مذموم خواب دیکھ رہے ہیں جو کہ ان شاءاللہ تعالیٰ کبھی پورا نہیں ہو سکتا ۔ علامہ عبدالرشید حجازی کا مزید کہنا تھا حوثی باغی موجودہ دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے جو کہ ہمارے مقدس ترین مقامات پر حملہ آور ہو کر ہمارے ایمان و دلوں پر حملہ کر رہا ہے ۔ یہ دہشتگردی کی بد ترین مثال ہے ۔ حوثی باغی ہو یا پھر ان کے حواری کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کا قلع و قمع کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ لہذا دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان ، سعودی عرب اور ترکی کو چاہیے کہ وہ بغیر کسی تمیز و تفریق کے حوثی دہشتگردوں کے خلاف مؤثر ترین کارروائی کر کے ان کا خاتمہ یقینی بنائے تا کہ دنیا سکون کا سانس لے سکے ۔ حوثی اور ان کے حواری سعودی عرب نہیں بلکہ اسلام اور مقدسات کے دشمن ہیں ۔



