National

فیصل آباد میں ون ویلنگ کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج، ملزمان گرفتار

Faisalabad (94 News City Reporter) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد اور سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایات پر چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کی نگرانی میں ون ویلنگ کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر خصوصی ناکہ جات قائم، اینٹی ون ویلنگ اسکواڈز تشکیل جبکہ سادہ کپڑوں میں اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس نے مبینہ طور پر ون ویلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کے خلاف تھانہ منصور آباد میں مقدمہ نمبر 1011/26 dated 27 November 2026 درج کروا دیا۔ کارروائی ٹریفک وارڈن شاہد محمود، انچارج ٹریفک سیکٹر کینال روڈ، کی مدعیت میں عمل میں لائی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ گروہ دوسرے شہروں سے ون ویلرز کو فیصل آباد بلا کر کینال روڈ اور ایکسپریس وے پر ون ویلنگ اور خطرناک موٹر سائیکلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران حاصل کیے گئے موبائل فونز کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے، جس کی جانچ پڑتال کے ذریعے مزید ون ویلرز کی شناخت کی جا رہی ہے۔ شواہد کی روشنی میں دیگر ملوث افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ون ویلنگ ایک خطرناک عمل ہے، جس سے نہ صرف نوجوانوں بلکہ دیگر شہریوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑتی ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسی جان لیوا سرگرمیوں سے دور رکھیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button