فیصل آباد پریس کلب کے ممبران کی بائیو میٹرک تصدیق یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک ہوگی، نئی ممبرشپ کی درخواستیں 30 نومبر تک وصول کی جائیں گی

سالانہ ممبرشپ فیس 500 روپے، نئے ممبران کے لیے پہلی مرتبہ فیس 1,000 روپے مقرر

Faisalabad (94 News City Reporter) فیصل آباد پریس کلب کی انتظامیہ نے کونسل اور ایسوسی ایٹ ممبران کی رکنیت کی تصدیق اور ریکارڈ کی درستگی کے لیے یکم دسمبر سے 5 December 2026 تک بائیو میٹرک تصدیق کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں روزانہ صبح 10 Syria pm 4 بجے تک پریس کلب میں بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔ تمام ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا اصل قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور مقررہ اوقات میں تصدیق مکمل کروائیں-بائیو میٹرک تصدیق کے موقع پر سالانہ ممبرشپ فیس بھی وصول کی جائے گی۔ کونسل اور ایسوسی ایٹ ممبران کے لیے سالانہ فیس 500 روپے جبکہ نئے ممبران کے لیے پہلی مرتبہ ممبرشپ فیس 1,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئی ممبرشپ کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 November 2026 ہے۔انتظامیہ کے مطابق 5 دسمبر تک بائیو میٹرک تصدیق نہ کروانے والے ممبران کی رکنیت برقرار نہیں رہے گی۔ پریس کلب انتظامیہ نے تمام میڈیا اداروں کے مالکان، ایڈیٹرز اور بیورو چیفس سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اداروں سے وابستہ ممبران کو مقررہ شیڈول سے آگاہ کریں تاکہ بائیو میٹرک تصدیق کا عمل بروقت مکمل ہو سکے۔



