Events / Seminarsthe game

A student of GC Women's University has set a new record in sports competitions

نیو کیمپس میں 5ایکٹرزمین سپورٹس کمپلیکس کے لئے مختص کر دی ہے، وائس چانسلر

Faisalabad (94 news) ایچ ای سی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں منعقد ہونیوالی 34ویں کل پاکستان نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی اور میڈلز کے حصول پر وومن یونیورسٹی فیصل آباد کی سپورٹس سٹارز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کی ۔ عظمٰی اعظم نے ایچ ای سی کے پلیٹ فارم سے کھیلتے ہوئے کوئٹہ میں 34ویں نیشنل گیمز 2023 میں اکتالیس میٹر فاصلے پر ہیمر تھرو کر کے مقابلوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جبکہ ملیحٰہ سلیم، مناہل جبیں ،اقصٰی صدیق اورعروج زاھد نے والی بال میں کانسی کے تمغے اور نور العین سعید نے پول والٹ میں کامیابی حاصل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرنے کہا کہ نیو کیمپس میں پانچ ایکٹر زمین سپورٹس کمپلیکس کے لئے مختص کر دی ہے خواہش ہے کہ آنے والے وقت میں تمام قومی کھیلوں کا انعقاد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہو۔ وائس چانسلر نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ سال سپورٹس میں پچاس طالبات اپنا نام کامیابی کے سکورر بورڈ پر ثبت کر کے آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیلیں ذہنی و جسمانی ہم آہنگی کا بہترین امتزاج ہیں جسم کو چست اور توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ سپورٹس مین شپ کی خصوصیات سے ہم کنار کرتیں ہیں۔ انہوں نے سٹار کھلاڑیوں ،رجسٹرار آصف اے ملک اور ڈائریکٹر سپورٹس فہمیدہ ایوب کی خدمات کو سراہا اور ایچ ای سی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے طالبات کے لئے اس میگا ایونٹ کا اہتمام کیا ۔ اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو ادارے اور ایچ ای سی کے لئے قابل ٖفخر قرار دیا ۔

پرووائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کہا یونیورسٹی نے ہمیشہ بہترین کھلاڑی پیدا کیا ہیں اور کہا کہ یہ کامیابی کھلاڑیوں اور ان کے اساتذہ کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس کے لئے ان تمام کے لئے شاباش ۔رجسٹرار آصف اے ملک نے کہا کہ بہت فخر کی بات ہے کہ ہر طرح کی مشکلات درپیش ہونے کے باوجود طالبات نے یونیورسٹی کا نام روشن کیا اور کہا کہ اس طرح کی کامیابی زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پروونشنل لیگ کی میزبانی کی ذمہ داری بھی جی سی ڈبلیو یو ایف کو سونپ دی ہے جس کے لئے ان کے مشکور ہیں۔تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا طالبات کو سرٹیفیکٹ اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گیے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button